عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// صحت اور طبی تعلیم کی وزیر، سکینہ ایتو نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ مشن (NHM) کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سکینہ ایتو نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر حکومت صحت کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کی قیمتی خدمات کو سراہتے ہوئے بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس سے قبل، این ایچ ایم ملازمین نے تنخواہوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی تھی۔
این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے گئے: سکینہ ایتو
