وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں بلکہ آخری حربہ سمجھا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم امن میں یقین رکھتے ہیںتاہم مسلح افواج کے پاس طاقت اور حکمت عملی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے چند برسوں میں اندرونی و بیرونی دشمنوں کو موثر اور پرامن طریقے سے نمٹا ہے۔