سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں “ہارون کرکٹ لیگ سیزن 4″آج اختتام پذیر ہو گئی۔ فائنل مقابلہ برادر الیون کرکٹ کلب اور شاداب کنسٹریکشن کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔برادر الیون کرکٹ کلب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 201 رن بنائے جبکہ دوسری اننگ میں شاداب کنسٹریکشن کرکٹ کلب 196رن ہی بنا پائی۔ اس طرح برادر الیون نے فائنل میچ 5 رنوں سے جیت کر “ہارون کرکٹ لیگ سیزن چار” چمپئن کا خطاب اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا۔