اننت ناگ میں بی جے پی نے ہر گھر ترنگا لہرانے کی تیاریوں کے متعلق ایک آگاہی ریلی منعقد کی اور لوگوں کو یومِ آزادی کے موقع پر وادی کے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی۔ اسی دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا لیڈران نے کہا کہ ترنگا ہمارا فخر ہے اور ہم اسے ہر گھر پر لہرائیں گے۔ اس دوران بی جے پی کے کئی سینئر لیڈران، نائب صدر یو ٹی صوفی یوسف، ضلع صدر وجاہت احمد، لطیف خان عابد نانگرو اور دیگر قائدین موجود تھے۔