عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان منگل کے روز سرینگر کے نورباغ کالونی علاقے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، نوجوان کی شناخت وسیم احمد ولد تمپورہ ہندواڑہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جو آج صبح نورباغ کے بسم اللہ کالونی علاقے میں اپنے کرائےکے مکان میں بے ہوش پایا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سرینگر میں ہندواڑہ کےایک نوجوانوں کی پراسرار حالت میں نعش برآمد
