عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے نوگام علاقے میں ہفتہ کو کم از کم چھ سے سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لسجن بائی پاس سرینگر کے قریب اس وقت پیش آیا جب کم از کم چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثناءپولیس نے واقع کا نوٹ لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔