Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

نگروٹہ، قاضی گنڈ میں اب کوئی ٹرک نہیں رُکتا: چیف سیکرٹری مئی میں جموں سے اکھنور تک آدھے گھنٹے کا سفر ہوگا

Mazar Khan
Last updated: March 25, 2023 9:25 pm
Mazar Khan
Share
6 Min Read
SHARE

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ اور قاضی گنڈ میں ٹرکوں کو روکنے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کریں اور اس کے بجائے انہیں جموں اور سرینگر کے درمیان کسی بھی طرح سے ان کی نقل و حرکت پر بغیر کسی زبردستی روکے بغیر آسانی سے چلنے دیں ۔
ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر مہتا نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یو ٹی بھر میں پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت قومی شاہراہوں کی تعمیر کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جنگلات ، ڈویژنل کمشنرز ، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، بی آر او اور کئی دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ان تمام سڑکوں کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں جو مختلف علاقوں کو باہم رابطہ فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے انہیں تاکید کی کہ ان سڑکوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور تمام کوششیں بروقت مکمل کرنے کی مستحق ہیں ۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اکھنور تک ایکسپریس وے کو اس سال مئی تک ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ٹائم لائن پر سختی سے قائم رہیں تا کہ وہاں تک پہنچنے کا سفری وقت گھٹ کر آدھا گھنٹہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کو جموں و کشمیر کے سیاحتی نقشے پر لانے اور یہ اس مقام پر آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
دہلی کٹڑہ ایکسپریس وے کے بارے میں چیف سیکرٹری نے کام کی رفتار کو جاری رکھنے کے علاوہ مختلف ذیلی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے مقرر کردہ ٹائم لائینوں کو پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ یہ سڑک پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا تک ہر سال لاکھوں یاتریوں کو سہولت فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باوقار پروجیکٹ پر کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئیے ۔
ڈاکٹر مہتا نے عمل آوری ایجنسیوں کو اوڑی ۔ پونچھ ہائی وے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ یہ بروقت مکمل ہو کر لوگوں کو راحت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یو ٹی کے دونوں ڈویژنوں کے درمیان متبادل راستہ فراہم کیا جائے ۔
جہاں تک قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کا تعلق ہے چیف سیکرٹری نے رام بن اور بانہال کے درمیان 6 کلو میٹر کے مشکل راستے کو مناسب طریقے سے برقرار رکھتے ہوئے پوری سڑک پر اس کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ضروری افرادی قوت اور مشینری کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کیلئے چند خشک دن تلاش کریں تا کہ اس سڑک پر سفر کو خوشگوار اور آنے والے وقت کیلئے پریشانی سے پاک بنایا جا سکے ۔
چیف سیکرٹری نے سرینگر ۔ پلوامہ ۔ شوپیاں ، کولگام ہائی وے ( این ایچ 444 ) پر کئے گئے کام کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے شوپیاں ، کولگام اور پلوامہ کے تمام قصبوں کے قریب سڑکوں کو مکمل کرنے پر زور دیا تا کہ اس سال سیاحت کے سیزن کے آغاز سے قبل سڑک مکمل ہو جائے ۔ یہ شاہراہ سرینگر آنے اور جانے میں لگنے والے وقت کو کافی حد تک کم کر دے گی ۔ انہوں نے سرینگر ۔ بارہمولہ ۔ اوڑی ہائی وے ، چنینی ۔ سدھ مہا دیو ۔ گوہا ۔ کھیلانی اور اکھنور ۔ پونچھ شاہراہوں کی تکمیل میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا اور ان کی جلد تکمیل پر زور دیا ۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دینے میں ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو سہولت فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہیں لوگوں کی معاشی ترقی سے براہ راست جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ لوگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ سے تجارت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کی تکمیل سے سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ہے ۔
ڈاکٹر مہتا نے عمل آوری ایجنسیوں سے ان کے کام کی رفتار کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ سرکاری محکموں کو ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ عمل آوری ایجنسیوں اور سرکاری محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئیے اور وقت ضایع کئے بغیر مسائل کے حل کیلئے باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہئے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

جموں

پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی جانب سے جنگ کا اعلان تھا | پہلگام کا بدلہ لیکر پاکستان کو سبق سکھایا صاحب بندگی آشرم مشریوالہ میں شیلٹر اینڈ لاجمنٹ سینٹر دورہ کے دوران ایل جی کا اظہار خیال

May 13, 2025
تازہ ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی

May 12, 2025
تازہ ترین

آپریشن سندور: مودی رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

May 12, 2025
تازہ ترین

ایل جی منوج سنہا کا پاکستانی شیلنگ میں جاں بحق شہری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل تعاون کا یقین دلایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?