عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاض/سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں، جو مملکت کی جانب سے مہمانانِ خدا کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔یہ رضاکار صحوزارتِ صحت کے مطابق، ان طبی رضاکاروں نے تین بنیادی شعبوں میں معاونت فراہم کی:
1. احتیاطی خدمات
2. علاج معالجے کی سہولیات
3. معاون طبی خدمات
یہ خدمات حرمین شریفین کے مختلف مقامات پر فراہم کی گئیں، جن میں مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ شامل ہیں۔ رضاکاروں نے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ مرکزِ رضاکارانہ صحت کے ذریعے قومی مہارتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف صحت کے نظام کو تقویت دے رہی ہے، بلکہ رضاکارانہ جذبے کو بھی فروغ دے رہی ہے، تاکہ ان رضاکاروں کی شمولیت قومی تقریبات اور اہم مواقع پر مزید مؤثر ہو۔