ڈی ڈی سی انتخابات:حاجن میں 12 بجے تک 43 فیصد، درگمولہ میں 16 فیصد ووٹنگ درج

سرینگر//شمالٕی کشمیر کے ڈی ڈی سی حلقہ حاجن (اے) میں 12 بجے تک 42.80 فیصد اور درگمولہ میں صبح گیارہ بجے 15.7 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ سٹیٹ الیکشن کمیشن (SEC) نے دونوں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (DDC) نشستوں کے انتخابات کو PoK سے دو خواتین کے انتخابات میں حصہ لینے کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔
۔30 پنچایتوں کے کل 32,000 ووٹر درگمولہ سیٹ پر الیکشن لڑنے والے 10 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
حاجن کی سیٹ پر نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
اپنی پارٹی، بی جے پی اور ڈیموکریٹک آزاد سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہیں۔
درگمولہ سیٹ پر ہونے والے انتخابات کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان ہونے والا “سیمی فائنل” قرار دیا جا رہا ہے۔
پیپلز کانفرنس شبنم لون کی حمایت کر رہی ہے، جو پی ڈی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں، نیشنل کانفرنس اور جو پی اے جی ڈی کے اتحادی ہیں، الگ الگ آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔