عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے۔کشمیر زرعی یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے، منوج سنہا نےکہا شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر نے HADP اسکیم کو کامیاب بنانے میں نمایاں کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں (ایچ اے ڈی پی)کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے۔آج (ایچ اے ڈی پی )کو پورے بھارت میں زرعی شعبے میں ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ملک کے سب سے بڑے زرعی شعبوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں کے کسانوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی درجہ بندی میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
