عظمی ویب ڈیسک
نئی دہلی/اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پہلگام حملے پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر اور پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے الگ الگ بات کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔
سکریٹری جنرل کے دفتر نے آج یہاں کہا کہ گوتیرس نے جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے قانونی ذرائع سے ان حملوں کے لیے انصاف اور احتساب کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سیکریٹری جنرل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس طرح کے تصادم سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے افسوسناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے اپنی مدد کی پیشکش کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی یہ بات چیت کل رات ہوئی ہے۔
گوتیرس کی پہلگام حملے پر جے شنکر اور نوازشریف سے بات
