عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران راز داں پاس پر بھاری برف باری کی وجہ سے گریز وادی کا رابطہ جموں وکشمیر سے منقطع ہوجاتا ہے، تاہم بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) رابطے کی بحالی کے لئے کم سے کم وقت میں برف ہٹانے کو یقینی بناتی ہے۔
حکومت نے کہا کہ یہ روڈ سال سال 2022-23 میں سب سے زیادہ 58 دنوں تک بند رہا جو ان دعوؤں کے بالکل برعکس ہے، جن میں کہا گیا کہ یہ سڑک اس سال چھ ماہ کے لئے بند رہی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع باندی پورہ جائے وقوعہ اور زمینی ساخت کے اعتبارسے حساس اور اہم علاقہ ہے۔
سمبل – گریز روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کے بارے میں حکومت نے کہا: ‘جموں وکشمیر حکومت نے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وزیز سے درخواست کی ہے کہ اس روڈ کو قومی شاہراہ قرار دیا جائے، انہوں نے وزات داخلہ کے ساتھ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد فنڈنگ اور تعمیر کا جائزہ لیا جا سکتا ہے’۔
موسم سرما میں وادی گریز کا جموں وکشمیر سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے، تاہم بی آر او رابطے کی فوری بحالی کو یقینی بناتی ہے: حکومت