عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے گریز-بانڈی پورہ سڑک 23 مئی سے دو طرفہ ٹریفک کیلئے دوبارہ کھلنے جا رہی ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، “اس معاملے پر تمام سابقہ احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے اور بہتر موسمی حالات کے پیش نظر، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ گریز-بانڈی پورہ روڈ پر 23 مئی 2024 سے دونوں اطراف سے ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی”۔
حکم نامہ کے مطابق، ٹی سی پی کنزلاوان/ٹی سی پی تراگبل سے کٹ آف کا وقت شام 06 بجے ہوگا۔