عشرت حسین بٹ
پونچھ/پونچھ ضلع کے لسانہ علاقے میں رات دیر گئے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ ہفتہ کی شام پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے لسانہ، پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پونچھ کے لسانہ علاقہ میں گولیوں کی گن گرج، تلاشی آپریشن مزید سخت کر دیا گیا
