عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور کے علاقے ساگی پورہ میں جمعرات کی شام سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ساگی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کا آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران، فائرنگ کی آوازیں سننے کے بعد علاقے میں سیکورٹی محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔