عظمیٰ ویب ڈیسک
گلمرگ/دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منگل کے روز تازہ برفباری ہوئی، جس سے آفروٹ اور مرکزی وادی کا علاقہ سفید چادر میں ڈھک گیا۔ برفباری سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے کو ملی، جو سرد موسم اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں کھینچتے نظر آئے۔
سیاحت سے وابستہ حلقوں نے اس برف باری کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے آئندہ موسمِ سرما میں اسکیئنگ اور دیگر برفانی سرگرمیوں کے لیے ایک شاندار سیزن متوقع ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق، آئندہ دنوں میں کشمیر کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے، جس سے سیاحوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری