عظمیٰ ویب ڈیسک
پہلگام// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک 63 سالہ خاتون، جس کی شناخت گجرات کی رہائشی ونگکر اناگہ زوجہ مہیش کے طور پر ہوئی ہے، پہلگام کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی صبح بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔