عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ملی ٹینٹوں نے بدھ کی صبح فوجی چوکی پر دو گرنیڈ پھینکے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، ملی ٹینٹوں نے سرنکوٹ علاقے میں ایک فوجی کیمپ کے پیچھے موجود چوکی پر دو گرنیڈ پھینکے۔ ان میں سے صرف ایک گرنیڈ پھٹا جبکہ دوسرا بغیر پھٹے رہ گیا جسے ماہرین نے سرچ آپریشن کے دوران ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ پھٹے ہوئے گرنیڈ کی سیفٹی پن فوجی کیمپ کی بیرونی دیوار کے قریب سے برآمد کی گئی ہے۔
واقعے کے بعد فوج اور پولیس نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔