جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے منکی موڑ علاقے میں گریگ 52آر سی سی کے ایک ٹپر کو پیش آئے حادثے میں اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس ، ٹریفک پولیس ، اور سیول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں نے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا لیکن ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن چکا تھا ۔ پولیس نے ڈرائیور کی شناخت شمبھو جا معرفت 52آر آر سی سی گریف کے طور کی ہے ۔
ویڈیو:محمد تسکین