عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وجے دشمی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔وجے دشمی جس کو عام طو پر دسہرہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ہند مت کا ایک اہم تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے علاوہ نیپال میں بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہاوجے دشمی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو ان کی خوشیوں، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وجے دشمی برائی پر اچھائی کی فتح اور بد دیانتی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔منوج سنہا نے دعا کرتے ہوئے کہا یہ مقدس تہوار ہمیں اتحاد، امن اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے اور ہم آہنگی، بھائی چارے اور یگانگت کے جذبے کو مضبوط کرنے کی تحریک دے۔
وجے دشمی بد دیانتی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے: منوج سنہا
