عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کابینہ کے وزراء کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا تاکہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد، جس میں 22 اپریل کو 26 افراد، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے، جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے، جموں کے باہر موجود افراد بشمول تاجر اور طلباء کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
With a view to instilling a sense of security among our students and businessmen currently in other states, I have deputed my Cabinet Ministers to various cities across the country. The purpose of these visits is to coordinate efforts with the respective State Governments and…
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) April 25, 2025
وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کے دفتر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ ہر جگہ، ہر وقت کھڑی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے،ملک کی دیگر ریاستوں میں موجود ہمارے طلباء اور تاجروں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے، میں نے اپنی کابینہ کے وزراء کو ملک کے مختلف شہروں میں بھیجا ہے۔
ان دوروں کا مقصد متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کرنا اور جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ—ہر جگہ، ہر وقت—کھڑی ہے۔