سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کے روز انتظامی ضروریات کے پیش نظر 5 سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق، جتن کشور (آئی اے ایس اے جی ایم یوٹی:2020)، جو لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اطلاعات جموں و کشمیر کے اضافی منصب پر بھی تعینات تھے، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں شیشیر گپتا (آئی اے ایس اے جی ایم یوٹی:2020) کے فرائض انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر شوپیاں مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کے پیش رو محمد شاہد سلیم ڈار (جے کے اے ایس) کو آئندہ تعیناتی کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نارتھ جموں نتیش راجورہ (آئی اے ایس اے جی ایم یو ٹی:2021) کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر اطلاعات جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید، راکش کمار (آئ اے ایس، اے جی ایم یو ٹی:2021)، جو سب ڈویژنل مجسٹریٹ ہیرانگر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح شبھنکر پرتیش پاتک (آئی اے ایس، اے جی ایم یو ٹی:2022)، جو اس سے قبل سب ڈویژنل مجسٹریٹ اکھنور، جموں کے منصب پر فائز تھے، کو تبدیل کر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی، بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ جاوید احمد راتھر (جے کے اے ایس) کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جنہیں آئندہ تعیناتی کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔