عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کو ایوان بالا کو مطلع کیا کہ حکومت جلد ہی جموں خطے میں لیتھیم کے ذخائر کی تلاش کا عمل مکمل کر لے گی اور اس کے بعد نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وہ ایوان میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ مرلی دیورا کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
ریڈی نے کہا، “حکومت ہند نے، جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر، جموں کے علاقے میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے ذریعہ شناخت کردہ لیتھیم کے ذخائر کی تلاش کا عمل شروع کیا ہے۔ عمل تیزی سے جاری ہے۔ تلاش کے عمل کی تکمیل کے بعد، ہم فوری طور پر اس کی نیلامی کا عمل شروع کریں گے”۔