عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز منشیات فروشی میں ملوث مزید چار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیاـ
حکام نے بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں عبدالرشید بھٹ (گینگ کولی، محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول، سمبل)، دل باغ سنگھ (لائن مین، جل شکتی (پی ایچ ای) سب ڈویژن، ہیرا نگر)، گلزار احمد (اسسٹنٹ موٹر مین، ہائیڈرولک ڈویژن، رامبن) اور نور محمد شیخ (گینگ کولی، فیروز پورہ بیسن، محکمہ آبپاشی، ٹنگمرگ) شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، ان تمام ملازمین کو ان کے متعلقہ علاقوں میں منشیات سے متعلق معاملات (نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ – NDPS) کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، حکومت نے گلزار احمد ڈار (جمعدار، محکمہ آبپاشی، شوپیاں) کو ایف آئی آر نمبر 21/2023، دفعہ 8/15 NDPS کے تحت درج مقدمے کے سلسلے میں ملازمت سے برطرف کیا تھا۔