عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاستی// ضلع ریاسی کے مکہ گلی جامعہ سلان علاقے میں ہفتہ کو ایک گاڑی کے حادثے میں خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی۔
افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK20B-3452 تھا، اپنے قابو سے باہر ہو کر مکہ گلی جامعہ سلان کے قریب 350 فٹ گہرائی میں جا گری۔
اس حادثے میں خاتون جو پیشے کے لحاظ سے ٹیچر تھیں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی شناخت شمیم بیگم زوجہ رشید خان، رہائشی ملّاس کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔