عّظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے اتوار کو کہا کہ حکومت اور کابینہ سب کمیٹی ریزرویشن کے مسئلے پر سنجیدہ ہے اور جو حلف نامہ داخل کیا گیا وہ غلط طریقے سے کیا گیا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ کمیٹی نے آج کئی وفود سے ملاقات کی اور ریزرویشن کے مسئلے پر ان کی آراء حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پہلے ہی اس کمیٹی کو تشکیل دے چکے ہیں اور یہ کمیٹی چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ “جو لوگ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، وہ چھ ماہ بعد حکومت کی سنجیدگی کو سمجھ جائیں گے جب رپورٹ پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا، “حکومت ریزرویشن کے مسئلے پر پرعزم اور سنجیدہ ہے۔ کچھ لوگ اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔”
سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ حلف نامہ غلط طریقے سے داخل کیا گیا تھا، اور اپوزیشن کے لیے یہ محض ایک بہانہ ہے، لیکن حکومت حلف نامے پر جواب دینے کے لیے تیار ہے ـ