جموں// جموں و کشمیر حکومت نے 2024-25 کے کیپیکس بجٹ کے تحت وزیرِ اعلیٰ کے استعمال کے لیے آٹھ گاڑیوں کی خریداری کو منظوری دی ہے۔
8 ٹویوٹا فورچیونر گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3.04 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
حکومت نے اس رقم کو جاری کرنے کو منظوری دی ہے تاکہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نئی گاڑیوں کا انتظام کیا جا سکے، جس سے ان کی نقل و حرکت اور سرکاری امور میں آسانی ہوگی۔