عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے مختلف محکموں کے سینئر افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامے کے مطابق، متعدد اعلیٰ عہدے داروں کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق کے مطابق، محمود احمد شاہ (جے کے اے ایس) جو کہ ڈائریکٹر، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کشمیر تھے، کو کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
نثار احمد وانی، جے کے اے ایس، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو سرینگر بینچ کے لیے جموں و کشمیر سپیشل ٹریبیونل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر غلام نبی ایتو، جے کے اے ایس، مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن، کو ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
گلزار احمد ڈار، جے کے اے ایس، سپیشل سیکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کو سپیشل سیکریٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
مسرت الاسلام، جے کے اے ایس، منیجنگ ڈائریکٹر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ، کو ڈائریکٹر، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ وِکاس گپتا، جے کے اے ایس، سپیشل سیکریٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کو ڈائریکٹر ٹورزم جموں تعینات کیا گیا ہے۔ قمر سجاد، جے کے اے ایس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ، کو جے کے کیبل کار کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
خورشید احمد شاہ، جے کے اے ایس، سپیشل سیکریٹری، جل شکتی ڈیپارٹمنٹ، کو مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن تعینات کیا گیا ہے۔
انجو گپتا، جے کے اے ایس، ریجنل ڈائریکٹر، لینڈ اینڈ سروے، جموں، کو سپیشل سیکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
قاضی عرفان رسول زرگر، جے کے اے ایس، رجسٹرار SKIMS سرینگر، کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
محمد اسلم، جے کے اے ایس، جوائنٹ ڈائریکٹر، انفارمیشن کشمیر، کو SKIMS سرینگر کا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔
اسی دوران دیگر کئی افسران کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں، جن میں ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اہم عہدے دار شامل ہیں۔