عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کی حکومت نے بدھ کو فوری اثر سے پولیس افسر کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
محکمہ داخلہ جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامیہ کے مفاد میں لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری حکم نامہ کے مطابق،”افروز احمد، ایس پی آپریشنز، کشتواڑ، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سی او آئی آر بٹالین 5 کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ نثار احمد،ڈپٹی سی او آئی آر-5، کا تبادلہ اور افروز احمد کی جگہ ایس پی آپریشنز، کشتواڑ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے”۔