عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز پولیس انتظامیہ میں ایک اہم ردوبدل کرتے ہوئے 7آئی پی ایس اور 14جے کے پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر نمبر 484-Home of 2025، کے مطابق عبدالغنی میر، آئی پی ایس جو احکاماتِ تقرری کے منتظر تھے، کو کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس عہدے پر وہ آلوک کمار، آئی پی ایس کی جگہ سنبھالیں گے جنہیں اس اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔
اہم تبادلوں میں محمد یاسین کچلو، آئی پی ایس کو ایس ایس پی CICE جموںسے ہٹا کر پرنسپل ایس ٹی سی تلواڑہمقرر کیا گیا ہے، جبکہ شوبھت سکسینہ، آئی پی ایس جو ایس ایس پی کٹھوعہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کوایس ایس پی سیکورٹی، جموں و کشمیرتعینات کیا گیا ہے۔
تنوشری، آئی پی ایس جو ایس پی SIA ہیڈکوارٹرکے طور پر تعینات تھیں، کو ایس ایس پی پلوامہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ساحل سرنگل، آئی پی ایس کو ایس ایس پی ہندواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جو مشتاق احمدکی جگہ لیں گے۔مزید برآں، مہیتا شرما، آئی پی ایس جو اے آئی جی پروویژنزکے طور پر کام کر رہی تھیں، کو ایس ایس پی کٹھوعہمقرر کیا گیا ہے، جبکہ عنایت علی چوہدری، آئی پی ایس کو ایس ایس پی کولگام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جے کے پی ایس کیڈر میں بھی متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ محمد عارف ریشوکو ڈائریکٹر سی ٹی سی لیتھ پورہ بنام توش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس کے پی اے اُدھمپوراور ہرمیت سنگھ مہتاکو کمانڈنٹ 13ویں آئی آر بٹالین مقرر کیا گیا ہے۔دیگر نمایاں تقرریوں میں جاوید اقبال کو اے آئی جی سی ٹی اینٹیلیجنس،محمد فیصل قریشی کو ایس ایس پی ای او ڈبلیو جموں،رمنیش گپتا کو ایس ایس پی CICE جموں،اعجاز احمد زرگرکو ایس ایس پی بانڈی پورہ اور مشتاق احمدکو ایس ایس پی شوپیاںمقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، کئی منتظر افسران بشمول عاشقحسین ٹاک، اویس راشد، سرفراز بشیر گنائی، غلام مصطفی بھٹ، شہزادہ کبیر متو اور آشیش گپتا کو مختلف آئی آر پی اور جے کے اے پی بٹالینز میں تعینات کیا گیا ہے۔حکمنامے پر چندرکر بھارتی، آئی اے ایس، پرنسپل سیکرٹری برائے داخلہ کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تبادلے اور تقرریاں *فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔