عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو انتظامیہ میں معمولی پھیر بدل کا حکم دیا ہے۔
جی اے ڈی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ایک حکم کے مطابق، جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری جونیئر سکیل (جے کے اے ایس) افسر سربھی رینا کا تبادلہ کرکے کمشنر برائے معذار افراد جموں و کشمیر کے دفتر میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اوقاف اسلامیہ، جموں و کشمیر میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر جونیئر سکیل جے کے اے ایس افسر عاشق رفیق ملک کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات مزید پوسٹنگ کیلئے محکمہ اطلاعات کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔
تحصیلدار انیل چارک جو فنانشل کمشنر ریونیو، جموں و کشمیر کے دفتر میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ڈیپوٹیشن کی بنیاد مزید تعیناتی کا اختیار ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے پاس رکھا گیا ہے۔