عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ کے مفاد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، انتظامیہ کے مفاد میں،چیف ایگزیکٹو آفیسر، JakeGA انورادھا گپتا (جے کے اے ایس) کا تبادلہ کیا گیا ہے اور وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں گی۔
مزید، کمشنر/ سکریٹری برائے حکومت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ پریرنا پوری(آئی اے ایس) اگلے احکامات تک، اپنے فرائض کے علاوہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، JakeGA کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔