عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے مسوری میں لال بہادر شاشتری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (LBSNAA) میں پانچ روزہ ان سروس کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے 5 سینئر آئی اے ایس افسران کو نامزد کیا ہے۔
ٹریننگ، جس کا عنوان ہے “ہمالیہ اور شمال مشرقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اچھی حکمرانی کی فراہمی”، 15 سے 19 جولائی 2024 تک شیڈول ہے۔
نامزد افسران میں پرسانا رامسوامی جی، پردیپ کمار، نریندر سنگھ بالی، ماجد خلیل احمد درابو، اور شیخ ارشد ایوب شامل ہیں۔