یو این آئی
نئی دہلی// حکومت نے سال 2024-25 کے لیے گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 150 روپے فی کوئنٹل اور سرسوں کی قیمت میں 200 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں دال کی کم از کم امدادی قیمت میں 425 روپے، جوار کی قیمت میں 115 روپے اور چنے کی قیمت میں 105 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے گیہوں کی قیمت اب 2275 روپے فی کوئنٹل ہوگی۔ اسی طرح سرسوں کی قیمت 5650 روپے، دال 6425 روپے اور چنا 5440 روپے فی کوئنٹل میں دستیاب ہوگا۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ جو کی کم از کم امدادی قیمت 1850 روپے فی کوئنٹل اور سورج مکھی کی قیمت 150 روپے فی کوئنٹل بڑھا کر 5800 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔