عظمی ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے ہفتہ کے روز ایک سرکاری ملازم کے خلاف ایک شخص کو لوٹنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی۔
ایجنسی نے کہا کہ الزام ہے کہ سرکاری ملازم نے متعلقہ شخص سے اس کی اہلیہ کے لیے سرکاری نوکری کا بندوبست کرنے کے بہانے 3 لاکھ روپے اینٹھ لئے۔
ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران دھوکی دہی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد 123 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ ملزم کے خلاف عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت میں دائر کی گئی۔
اُنہوں نے ملزم ملازم کی شناخت مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع کے رہنے والے ملزم فیاض احمد بھٹ کے طور پر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں کے بخشی نگر علاقے کے رہائشی امریک سنگھ نے فیاض احمد بھٹ کے خلاف شکایت درج کرائی اور دعویٰ کیا کہ اس نے ڈوڈہ ضلع میں اس کی اہلیہ بیوی کے لیے سرکاری ملازمت کا بندوبست کرنے کے بہانے ان سے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ابتدائی تصدیق شروع کر دی گئی تھی اور الزامات پہلی نظر میں ثابت ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں گہرائی سے تفتیش کے لیے باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔