عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور خود ستائشی میں یقین نہیں رکھتی۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نےکہا کہ ہم اپنے قول کے پکے ہیں، ہم ’میاں مٹھو‘ بننے والے نہیں ہیں، ہمارا کام خود بولے گا۔
انہوں نے یہ بات نوگام فلائی اوور پر کوآپریٹو کالونی پل کے قریب جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ زمینی سطح پر انتھک محنت کر رہے ہیں وہ ستائش کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے برسوں کی تاخیر کے باوجود اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انجینئروں اور ٹھیکیداروں کو سراہا جانا چاہیے کیونکہ وہ کئی مہینوں سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے 15 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔
حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے: سریندر چودھری