عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// جموں و کشمیر انتظامیہ نے پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) کپواڑہ کو ان کے طرز عمل کی زیرِ التواءتحقیقات کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے منسلک کر دیا ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،”،پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (ACD)، کپواڑہ ہلال احمد میر (جے کے اے ایس) کو ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری کیلئے فوری اثر کے ساتھ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں منسلک کیا گیا ہے”۔
اس سے قبل انتظامیہ نے ایک اور جے کے اے ایس افسر کو معطل کر دیا ہے جو اس وقت ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر) اننت ناگ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔