عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے بدھ کے روز کشتواڑ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ڈاکٹر کو سی ایم او دفتر کشتواڑ سے منسلک کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
بدھ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “ان کے طرز عمل / فرائض کی انجام دہی میں غفلت کے بارے میں زیر التواءانکوائری کی وجہ سے ڈاکٹر ندیم احمد تانترے، میڈیکل آفیسر، پی ایچ سی افٹی، کو جموں و کشمیر سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) 1956 کے رول 31 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے”۔
معطل ڈاکٹر کو چیف میڈیکل آفیسر، کشتواڑ کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ڈائریکٹر ہیلتھ، جموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ داخلی انتظامات کی بنیاد پر فوری طور پر دو ڈاکٹروں کو تعینات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادارے (پی ایچ سی افٹی) میں کام کاج میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔