عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کے 1.10 لاکھ سے زیادہ ملازمین کی اجرت میں مجموعی طور پر 17 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔
اجرت میں اضافے کی منظوری حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ملازمین کیلئے اسی طرح کے اضافے کو منظوری دینے کے چند دن بعد آئی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ایل آئی سی ملازمین کے لیے اجرت میں اضافہ یکم اگست 2022 سے لاگو ہے۔