لوک سبھا انتخابات کے دوران ملازمین کیلئے تین دن کی خصوصی چھٹی کا اعلان

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے مختلف مراحل کے دوران وادی کشمیر میں کام کرنے والے جموں صوبہ کے ملازمین کے حق میں تین (03) دن کی خصوصی کیجول کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “لوک سبھا انتخابات 2024 کے مختلف مراحل کے دوران، وادی کشمیر میں کام کرنے والے جموں صوبہ کے ملازمین کے حق میں تین (03) دن کی خصوصی چھٹی دینے کو منظوری دی گئی ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، پارلیمانی حلقہ اودھم پور کے لیے پولنگ کا دن 19 اپریل 2024 ہے جبکہ چھٹی 18 سے 20 اپریل 2024 تک ہو گی، جموں میں پولنگ کے دن چھٹی 25 اپریل 2024 سے 27 اپریل 2024 تک ہو گی اور اننت ناگ کے لیے چھٹی 06 مئی 2024 سے 8 مئی 2024 تک ہو گی۔