عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کی حکومت نے جموں و کشمیر پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز)ایس ڈی پی اوزکو انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے خصوصی پولیس افسران کے طور پر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
حکومت کے پرنسپل سکریٹری چندرکر بھارتی کی طرف سے جاری کردہ سابقہ تمام نوٹیفیکیشنوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا۔ اس اقدام کا مقصد تجارتی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے خلاف نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ہے۔
خاص طور پر، غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ، 1956 ایک ہندوستانی قانون ہے جو انسانی اسمگلنگ اور افراد کے منظم تجارتی استحصال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
انسانی سمگلنگ :حکومت نے روک تھام کیلئے ایس ایچ اوز اورایس ڈی پی اوز کو خصوصی پولیس افسران کے طور تعینات کیا
