عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے ذریعہ ڈھلواس میں ضروری مرمتی کاموں کو انجام دینے کے لیے 24 گھنٹے کیلئے ‘ٹریفک ڈرائی ڈے’ کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس پی، ٹریفک نیشنل ہائی وے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) محکموں کے مواصلات اور ضلع مجسٹریٹ رام بن کے جاری کردہ ضروری حکم کے حوالے سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر 21 اکتوبر کے رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے ‘کے دوران ٹریفک ڈرائی ڈے’ رہے گا۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ رام بن کے مذکورہ حکم کی روشنی میں، لوگوں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کسی بھی چھٹی یا بڑی گاڑی(سوائے میڈیکل ایمرجنسی ) کو 21 اکتوبر رات 12 بجے سے 22 اکتوبر کی رات 12 بجے تک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر نویوگ ٹنل سے ناشری کے درمیان چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔