عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حامد قرہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے دعووں پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ ملی ٹینسی کے واقعات زمینی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔
قرہ نے کہا تازہ ترین سیکورٹی واقعات کو ’’بدقسمتی‘‘ہے۔انہوں نے حکومت محض دعوے کرتے ہیں لیکن زمینی صورتحال ایک مختلف کہانی پیش کررہی ہے۔کولگام میں سابق فوجی پر حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حکومت کا جموں و کشمیر میں امن کا بیانیہ گمراہ کن ہے۔
قرہ نے کہا، حکومت کو خود کا جائزہ لینا چاہیے اور غلط بیانیہ بنانے کے بجائے صورتحال کی حقیقی تصویر پیش کرنی چاہیے۔قر ہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے کاروباری قواعد میں وضاحت کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گورننس کو ہموار کرنا چاہیے۔
مرکزی حکومت کا جموں و کشمیر میں امن کا بیانیہ گمراہ کن : قرہ
