Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ

KU Admin
Last updated: July 5, 2025 4:37 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ وزارت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ نے ٹول ٹیکس کے حساب کے ضابطوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسے حصوں پر ٹول شرحوں میں 50 فیصد تک کی کمی کر دی ہے جن میں صرف پُل، سرنگ، فلائی اوور یا ایلیویٹڈ روڈ شامل ہیں۔
قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ پر فیس 2008 کے این ایچ فیس ضابطوں کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ وزارت نے ان ضابطوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹول فیس کے حساب کے لیے ایک نیا طریقہ یا فارمولہ نافذ کیا ہے۔
2 جولائی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر قومی شاہراہ کا کوئی حصہ ایسی تعمیرات سے بنا ہے، تو فیس کا حساب کرنے کے لیے یا تو اس تعمیر ڈھانچے کی لمبائی کو 10 گنا کرکے ہائی وے کی باقی لمبائی میں جوڑا جائے گا یا پھر ہائی وے کے کُل حصے کی لمبائی کو پانچ گنا کیا جائے گا۔ ان میں سے جو بھی کم ہوگا، اسی کی بنیاد پر فیس لی جائے گی۔ یہاں تعمیر ڈھانچے سے مطلب ہے کوئی آزاد پُل، سرنگ، فلائی اوور یا اونچی شاہراہ۔
وزارت نے نئے ٹول فیس کو سمجھانے کے لیے کچھ مثالیں دی ہیں۔ ایک مثال میں بتایا گیا ہے کہ اگر قومی شاہراہ کا کوئی حصہ 40 کلومیٹر لمبا ہے اور یہ پوری طرح سے کسی ڈھانچے سے بنا ہے تو کم سے کم لمبائی کا حساب اس طرح ہوگا:ڈھانچہ کی لمابئی کو دس گنا کریں یعنی 10×40=400 کلومیٹر، یا پھر شاہراہ کے کُل حصے کی لمبائی کو پانچ گنا کریں، یعنی 5×40=200 کلومیٹر۔ ٹول فیس کا حساب کم لمبائی یعنی 200 کلومیٹر کی بنیاد پر ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں ٹول فیس سڑک کی نصف لمبائی، یعنی 50 فیصد پر ہی کیا جائے گا۔
پہلے کے ضابطوں کے مطابق قومی شاہراہوں پر ہ کلومیٹر کے ڈھانچہ کے لیے عام ٹول ٹیکس کا 10 گنا ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ این ایچ اے آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پرانا ٹول حساب کا طریقہ ایسے ڈھانچوں کی تعمیر کی زیادہ لاگت کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اب وزارت سڑک ٹرانسپورٹ شاہراہ کے نئے نوٹیفکیشن نے فلائی اوور، انڈر پاس اور سرنگ جیسے حصوں کے لیے ٹول فیس کو 50 فیصد تک کم کر دیا ہے۔
یہ تبدیلی ان مسافروں کے لیے خاص طور پر راحت بھری ہونے والی ہے جو لمبے فلائی اوور، سرنگوں یا ایلیویٹڈ روڈ سے گزرتے ہیں۔ جیسے پہاڑی ریاستوں، میٹرو شہروں کے آؤٹر رنگ روڈ یا ان روٹس پر جہاں لمبی سرنگیں یا پُل بنائے گئے ہیں۔ نیا ضابطہ خاص طور سے ان شاہراہوں پر نافذ ہوگا جہاں ڈھانچے (پُل، سرنگ، فلائی اوور یاایلیویٹڈ حصے) کھ لمبائی کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ بناتی ہیں۔
یہ تبدیلی خاص طور پر کمرشیل گاڑیوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، جنہیں نجی گاڑیوں کے مقابلے میں چار سے پانچ گنا زیادہ ٹول دینا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر دہلی-دہرہ دون ایکسپریس وے پر دہلی کی طرف سے 18 کلومیٹر کا ایلیویٹڈ حصہ اور دہرہ دون کی طرف سے 15 کلومیٹر کا وائلڈ لائف کوریڈور ہے۔ اس طرح کے حصوں پر ٹول میں کمی سے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی

July 5, 2025
تازہ ترین

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?