عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نائب وزیر سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاجتنے بھی ہمارے عارضی ملازمیں ہیں سرکار کو ان کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کو مستقل کرنا چاہتی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاعمر عبداللہ سرکار ڈیلی ویجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، جتنے بھی ہمارے عارضی ملازمیں ہیں سرکار کو ان کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کو مستقل کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا،اس کے لئے پہلے ان کی تعداد جاننا ضروری ہے کہ 60 ہزار ہیں، اس سے زیادہ ہیں یا کم ہیں، اس کے لئے چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ چودھری نے کہا کہ یہ کمیٹی 6 مہینوں میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔انہوں نے کہا، رپورٹ آنے کے بعد اگلے بجٹ میں ان کے متعلق جو کرنا ہوگا وہ کیا جائے گا۔
حکومت عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے: نائب وزیر اعلیٰ
