بانہال میں کانگریس کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں پیشی کی وجہ سے حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ۔ سینئر کانگریس لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اپنی ایجنسیوں خاص کر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو اپوزیشن لیڈروں کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو بلاوجہ ہراساں کیا جارہاہے جس ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ویڈیو:محمد تسکین،بانہال