عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بدعنوانیوں کے خلاف جموں میں زبردست احتجاج کیا۔اسی دوران احتجاجیوں نے کہا کہ بے روزگار اور کورپشن میں جموں و کشمیر کو موجودہ سرکار نے بلند سطح پر پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن عام آدمی پارٹی کی سرکار قائم ہوگی ہماری کورپشن کے خلاف زیرو ٹالینرس کی پالیسی ہوگی۔ جموں شہر کو مندروں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج یہ احتجاجوں کا شہر بن گیا ہے۔