عظمیٰ ویب ڈیسک
لکھنؤ/کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ سیاحوں کی سیکورٹی میں ناکام رہی مرکزی حکومت کو ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہئے۔
پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں یادو نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان کا مذہب ڈر پھیلانا ہوتا ہے تاکہ مقامی کاروبار متاثر کیا جاسکے۔ اب حکومت نے اس بارے میں آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے تو ان کی پارٹی اپنا موقف آل پارٹی میٹنگ میں رکھے گی۔ پارٹی کےجنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو ایس پی کی نمائندگی کریں گے۔
یادو نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو ایسے وقت میں سیاسی فائدہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہ ملکی مفاد کا معاملہ ہے۔ حکومت کی یہ بھی ذمہ اری ہے کہ کسی بھی طرح کی فیک نیوز جو ہماری اندرونی اور باہری سیکورٹی کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔ اس پر فورا روک لگائے اور سوشل میڈیا پر سخت نظر رکھے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر گھاٹی میں حکومت نے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلے کرے اور اب حکومت کی ذمہ داری تھی کہ کشمیر جارہے سیاحوں کی سیکورٹی کا دھیان رکھے۔ پہلگام میں جس مقام پر دہشت گردوں نے سیاحوں پر گولی برسائی وہاں پر سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے وہاں کوئی انتظام نہیں تھا۔ حکومت کو یہ ذمہ داری لینی ہی ہوگی۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ دہشت گردانہ واقعہ کے بعد حکومت کے ذریعہ لئے گئے فیصلوں کا ان کی پارٹی استقبال کرتی ہے۔ آل پارٹی میٹنگ میں ہم ملک کی سیکورٹی سے جڑے تمام نکات پر بھی اپنے مشورے پیش کریں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جو بھی فیصلہ کرے وہ صرف اعلانات تک محدود نہ ہو۔ ان پر عملی جامہ بھی پہنایا جائے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پانی روکنے کے بعد کے متبادل پر بھی حکومت کو غور کرنا چاہئے کہ روکا ہو اپانی ہو کس طرح سے اپنے علاقے میں لے جائیں گے۔
انہوں نے پھر دوہرایا کہ اگنی ویر کی حمایت میں ملک کے نوجوان نہیں ہے۔ وہ پکی نوکری اور پکی وردی چاہتے ہیں۔ ملک کی سیکورٹی کے لئے کتنا بھی بجٹ خرچ ہوجائیں۔ ہمیں خرچ کرنا چاہئے۔ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اس سے بھی سخت فیصلے لینے چاہئے تھے اور اسے سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔
یادو نے ملک کے دیگر مقامات پر کاروبار کررہے کشمیریوں کی حمایت میں کہا’ کاروبار ہمیں جوڑتا ہے اس میں ذات ، مذہب نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر پھل پھول رہی اس سوچ کو ہٹانا پڑے گا کہ کشمیریوں کو دیگر ریاستوں میں کاروبار نہ کرنے دیا جائے۔
سیاحوں کی سیکورٹی میں ناکام رہی حکومت:اکھلیش
