سری نگر/ جموں و کشمیر حکومت نے حالیہ فلیش فلڈز کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہونے کے پیشِ نظر علاقے وار افسران کو نامزد کیا ہے تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے کام کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم اس دوران فوری ضرورت پوری کرنے کے لیے عارضی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ہنگامی طور پر پینے کے پانی کی ضرورت پیش آئے تو وہ متعلقہ افسر سے براہِ راست رابطہ کریں۔
حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی پائپ لائنیں اور واٹر سپلائی اسکیمیں شدید متاثر ہوئیں، جنہیں بحال کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔