عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بٹہ مالو کے علاقے میں پیر کو آگ لگنے سے کم از کم 3 سامان کی دکانوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح اچانک آگ کپڑے کی دکان سے بھڑک اٹھی، جس کے بعد آگ دیگر 2 میں پھیل گئی جن میں بڑی تعداد میں سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کافی دیر کی مشقت کے بعد بالآخر آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تاہم آگ سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔